16 سالہ عیشاء ساجد پاکستان کی کم عمر کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنے کو تیار
16 سالہ عیشاء ساجد پاکستان کی کم عمر کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنے کو تیار
پاکستا ن کے مرد کوہ پیماؤں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اس میدان میں آگے بڑھ گئیں لیکن اب اس میں کم عمر لڑکیاں بھی شمولیت اختیار کرنے لگی ہیں۔
عیشاء ساجد نے فیصلہ کیا ہے اب وہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کو سر کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔
پاکستان کی 16 سالہ یہ لڑکی نیپال میں موجود اس چوٹی کو سر کرنے کے لئے پہنچ چکی ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما مناسلو سمٹ نیپالی ماؤنٹینیئر نرمل پر جا کی نگرانی میں کریں گی۔ کامیاب ہونے کی صورت میں عیشاء مناسلو سر کرنیوالی دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گی ۔
کم عمری میں مناسلو سر کرنے کا جو اب تک ریکارڈ بنا ہے وہ بھارت کے شہری ارجن واجپائی کے پاس ہے ۔ ارجن واجپائی نے 2011میں 18 سال کی عمر میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،
اگر عیشاء ساجد ایسا کر لیتی ہیں تو وہ آٹھ ہزار میٹر کی چوٹی کو سر کرنے والی پہلی 16 سالہ پاکستان خاتون کوہ پیما کا اعزار حاصل کر لیں گی۔