گاڑی کا دھواں مردوں سے زیادہ خواتین کے لئے نقصان د ہ ہے۔
گاڑی کا دھواں مردوں سے زیادہ خواتین کے لئے نقصان د ہ ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق یہ دیکھا گیا ہے کہ ڈیزل کے بخارات کے سبب ایسے پروٹینز کی سطح بلند ہو جاتی ہے
جو کہ امراض قلب کی بیماریوں میں اضافہ کر تی ہے۔ اس کوثابت کرنے کے لئے ایک تجربہ کیا گیا ہے جس میں تین مختلف ڈیزل کی مقدار والا دھواں استعمال کیا گیا ۔
دونوں جنسوں میں محقیقن نے خون کے اجزاء میں تبدیلیوں سے متعلق مشاہدہ کیا ۔ جن کا تعلق سوزش کے ساتھ ، انفیکشن اور امراض قلب سے تھا۔
لیکن خواتین میں ان پروٹینز کی وجہ سے ایسا عمل دیکھنے میں آیا جس سے شریانوں میں سختی پیدا ہوتی ہے۔
ایساہونے کی وجہ سے انسان میں ہارٹ اٹیک اور فالج ہونے کے خ طرات بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم ابھی اس کی مکمل تصدیق کے لئے تحقیق کی جا رہی ہے۔
پروفیسر نیلو فر مکھر جی کا تعلق یونیورسٹی آف مینیٹوبا سے ہے اور وہ اس تحقیق میں بھی شامل رہی ہیں ۔
ان کا کہنا ہے یہ ابھی ابتدائی نتائج حاصل کئے گئے ہیں۔ جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ ڈیزل کا دھواں خواتین پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔