پی سی بی چئیر مین رمیز راجہ نے افغانستان کی عوام کے رویے پر اظہار افسوس کیا ۔
پی سی بی چئیر مین رمیز راجہ نے افغانستان کی عوام کے رویے پر اظہار افسوس کیا ۔
اعتماد ٹی وی! پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین رمیز راجہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران عوام نے جو رویہ اختیار کیا اس پر اظہار افسوس کیا اور پریس کانفرس میں بتایا کہ جیسا بھی رویہ کل دیکھنے میں آیا وہ قابل مذمت ہے ۔ ہم اس رویے کو جانے نہیں دیں گے۔
افغانستان کے لوگ اور ٹیم کو سپورٹس مین اسپرٹ دکھانی چاہیے ایسے کھلاڑی کو دھکا مارنا یا پھر عوام کا کرسیاں اُٹھا کر سٹیڈیم کی جانب پھینکا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے ۔ ہم اس حوالے سے خط لکھیں گے اس معاملے پر جواب طلبی کی جائے گی۔
ایسے واقعات کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہیں کی جائے گی۔ اس واقعے کو نظر انداز کیا گیا تو ایسے واقعات ہونا شروع ہو جائیں گے۔ رمیز راجا کے اس جواب کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے رمیز راجا کے سربراہی میں کرکٹ بورڈ اچھا کام کر رہا ہے۔