سالی کی محبت میں اپنی ہی بیٹی اور بیوی کا کام کیا تمام۔
سالی کی محبت میں اپنی ہی بیٹی اور بیوی کا کام کیا تمام۔
معاشرہ جس بے راہ روی کا شکار ہے وہاں پر ایسے واقعات ہونا کوئی بڑی بات نہیں انسان نے دین سے دوری اختیار کرنے کے چکروں میں رشتوں کے تقدس کو بھی ختم کر دیا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ کاہنہ کے علاقے میں ہوا۔ جہاں پر اپنی سالی کی محبت کے گرفتار شخص نے اپنی بیوی کی زندگی کو ختم کر نے کا منصوبہ بنا لیا۔
شادی کے دس سال بعد دلاور نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالی کی محبت میں مبتلا ہو گیا اور سالی سے شادی کرنے کے لئے اس نے اپنی بیوی کے لئے ایک منصوبہ بنایا۔
دلاور چار بچوں کا باپ ہے ۔ اس کی بیوی نے اس کو اور اپنی بہن کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ اس کے باوجود دلاور کی بیوی نے اپنے شوہر کو معاف کرکے اس کی پردہ داری رکھ لی۔
دلاور نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک چ وری کا منصوبہ بنایا جس میں چیزوں کے بدلے میں اس کا دوست اس کی بیوی کو ختم کر دے گا ۔
اس کے بعد اس نے اس تمام واقعے کو اصل رنگ دینے کے لئے اپنی بیٹی کو خود اپنے ہاتھوں سے زندگی سے دور کر دیا۔
جب بیٹی زخمی ہو ئی تو اپنے بھائی کو فون کر کے بلایا اور بچی کو ہسپتال بھجوایا جہاں پر پہنچنے سے قبل ہی بچی ز ندگی کی بازی ہار گئی۔
اس کے بعد دلاور اور اس کے رشتے داروں نے ٹریفک جام کر کے مظاہرہ کیا کہ اس کی بچی اور بیوی کو کسی اور نے اس انجام تک پہنچایا ہے ۔ پولیس سے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے سڑک کو خالی کروایا۔
واقعے کے تین روز بعد دلاور مع اپنے دوست کے پکڑ لیا گیا اور اس نے قبول کیا کہ سب کچھ اس کی خود کی منصوبہ بندی سے ہوا ہے
وہ اپنی سالی سے شادی کر نا چاہتا تھا جو کہ بیوی کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا اس لئے اس نے یہ سب کیا اور خود اپنے ہاتھوں اپنی بچی کو بھی اس جہان فانی سے دور کر دیا۔