ملکہ برطانیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ان کی ذاتی دولت کے متعلق جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
ملکہ برطانیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ان کی ذاتی دولت کے متعلق جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 8 ستمبر 2022 کو انتقال کر گئیں ۔ ان کا شمار دنیا کے امیر ترین سربراہان مملکت میں ہوتا تھا ۔
ملکہ الزبتھ کو سفر کا اتنا شوق تھا کہ انھوں نے دنیا کے 42 دفعہ چکر لگانے برابر ہوتا ہے ۔ ان کی ذاتی دولت 50 کروڑ ڈالر تھی ۔ جو کہ ان کی وفات کے بعد بادشاہ چارلس کو دے دی گئی ہے۔
برطانوی ملکہ نے سن 1952 میں اپنی تخت نشینی کے بعد 100 سے زائد ممالک کا سفر کیا ۔ یہ بھی برطانوی حکمران کے شاہی دوروں کا ایک مکمل ریکارڈ بنتا ہے ۔
گزشتہ 70 برسوں میں ملکہ الزبتھ نے برطانوی دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مجموعی طور پر 150 سے زائد دورے بھی کئے ۔ جن میں سے 22 مرتبہ تو صرف کینیڈا کا ہی دورہ کیا گیا۔
یورپین ممالک میں انھوں نے سب سے زیادہ دورے فرانس کے کئے تھے جن کی کل تعداد 13 ہے ۔ برطانوی ملکہ کو فرانسیسی زبان پر عبور حاصل تھا۔ نومبر 2015 میں 89 برس کی عمر میں انھوں نے اپنے سفر کے سلسلے کو بند کر دیا تھا۔
ملکہ الزبتھ کا طویل ترین سفر 168 دنوں کا تھا جس میں وہ نومبر 1953 سے لے کر مئی 1954 تک 13 ممالک کے دورے کر کے واپس آئیں تھیں۔انھیں 4 ہزار قوانین کی شاہی منظوری دینے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔