قائمہ کمیٹی کا گزشتہ روز افغان مہاجرین کے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا۔
قائمہ کمیٹی کا گزشتہ روز افغان مہاجرین کے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا۔
اسلام آباد شہری کی نیشنل پریس کلب کے سامنے افغان مہاجرین کی جانب سے کی گئی پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے کے حوالے سے کی گئی
شکایت پر قائمہ کیمٹی نے نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ۔
اس اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے سامنے افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیوں پر بحث کی گئی ۔ اس ہی اجلاس میں شامل ایک شہری نے پریس کلب میں افغان مہاجرین کے رویے کی شکایت کی
جس کا باقاعدہ نوٹس لے لیا گیا ہے۔ پاکستانی شہری کی جانب سے شکایت کی گئی کہ افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔
افغانستان کے شہریوں کے جانب سے پاک افغان میچ کے بعد اسٹیڈیم میں کرسیاں بھی پھینکی گئی ۔ اس رویے کو دیکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا
کہ اس رویے کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے باقاعدہ خط لکھ کر جواب طلبی کی جائے گی۔