محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی۔
رواں سال برسات کی بارشوں کے بعد ملک میں سیلاب کی صورتحال نے پاکستان کو مکمل طور پر بے بس کر دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے
کہ اس وقت ایک تہائی پاکستان سیلا ب کی زد میں ہے ۔ اور سیلاب متاثرین تک امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔ کئی جگہوں پر تاحال امدادی ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو بھی بہت زیادہ ن قصان پہنچا ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا دور دورہ ہے ۔
اب محکمہ موسمیا ت کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جیسے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ستمبر سے شروع ہوں گی جو کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ہو گا ۔
11 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ اس دوران خیبر پختونخواہ ، جنوبی پنجاب ، گلگت اور کشمیر سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں بارشیں زیادہ ہونگی ۔
کشمیر ، مری اور ہزارہ ڈویژن نے لینڈ سلائنڈنگ کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔ تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔