محمد رضوان کے بعد نسیم شاہ نے بھی ریکارڈ بنا لیا۔
محمد رضوان کے بعد نسیم شاہ نے بھی ریکارڈ بنا لیا۔
پاکستا ن کی قومی کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھانے کا جو عزم کیا ہے اس پر تاحال قائم ہیں ۔ گزشتہ سال سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے پاکستان کے نام کو دنیا میں اونچا نام دیا ہے ۔
جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کپتان کا بڑا ہاتھ ہے۔
ایسے ہی آئی سی سی کی فہرست میں عرصہ دراز سے بابر اعظم قابض تھے جس کو محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا۔
ا سی طرح تیز رفتار گیند بازوں کی فہرست میں پاکستا ن کے کھلاڑی شاہین آفریدی کا نام سر فہرست تھا جس کو پاکستان کے ہی دوسرے گیند باز کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنے نام کر لیا۔
افغانستان کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو جیت دلانے والے پیسر نسیم شاہ نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
انھوں نے محمد نبی کی وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی میں 50 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز شاہین شاہ آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لیں۔ جبکہ پیسر نسیم شاہ نے 19 سال 204 دن کی عمر میں 50 وکٹیں لے کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔
نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں شاہین شاہ کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی دکھائی اور ٹورنامنٹ میں اب تک کے چار میچوں میں 16.33 کی اوسط وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔