اس سے پہلے پنجاب حکومت کو بدلا جائے وفاقی حکومت خود ہی گھر چلی جائے گی۔ فواد چوہدری
اس سے پہلے پنجاب حکومت کو بدلا جائے وفاقی حکومت خود ہی گھر چلی جائے گی۔ فواد چوہدری
پاکستا ن تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی میٹنگ کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا
کہ آج مرکزی قیادت نے بھی عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ عمران خان کو ٹیکنکل ناک آؤٹ کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس لئے ضمنی الیکشن کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
عمران خان نے ا س حوالے سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ ا س کے ساتھ ساتھ عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے میں بجلی و تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
اب ایسے حالات میں وفاقی حکومت کو مزید وقت نہیں دیں گے۔ عمران خان کل گوجرنوالہ میں اپنے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بڑا حصہ آج پانی میں ڈوبا ہے لیکن ایسے وقت میں بھی حکومت عمران خان پر کیس بنا رہی ہے ۔
ان کا مقصد عمران خان کو نا اہل کروا کر انتخابات سے دور کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ جن حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے ہیں وہاں تو سیلاب کی صورتحال ہے ہی نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجود حالات میں پاکستان کو حقیقی آزادی کی جانب لانا ہے ایک عوام کی منتخب کردہ حکومت ہے جو اقتدار سنبھالے گی
ہمار ی جماعت کے لوگوں کو وفا داریاں تبدیل کرنے کے لئے زور آزمائی کی جارہی ہے لیکن اس سے پہلے کہ یہ لوگ پنجاب حکومت کو بدلیں ہم ان کو ہی بدل دیں گے۔