اعتزاز احسن نے خواجہ آصف کی پسند کے آرمی چیف لانے کی لابی کا بھانڈا پھوڑ دیا، ن لیگ بری طرح ایکسپوز
اعتزاز احسن نے خواجہ آصف کی پسند کے آرمی چیف لانے کی لابی کا بھانڈا پھوڑ دیا، ن لیگ بری طرح ایکسپوز
پاکستان کے ماہر قانون اعتزاز احسن نے نجی نیوز چینل کو سے ٹاک شو کے دوران آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بات کی
جس پر میزبان نے کہا کہ آج پریس کانفرس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے بات کی ہے اور چند نام بتائے ہیں۔ جب کہ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ یہ بات اب نہیں ہوئی ۔
پہلے بھی یہ سلسلہ چلا ہے ۔ بنیادی طور پر وزیراعظم کے سامنے کل پانچ یا چھ نام لائے جائیں گے جس میں سے وہ اپنی مرضی کا نام چن لیں گے۔
ماہر قانون کا کہنا تھا کہ یہ بات بار بار دہرائی جا رہی ہے۔لیکن پانچ نام نہیں لائے گئے بلکہ تین نام لائے گئے ہیں۔
ماہر قانون اعتزاز کا کہنا ہے کہ ان پانچ ناموں میں آخری دو ناموں میں جنرل قمر باجوہ کا نام شامل ہے۔ میزبان کے سوال پر کہ
یہ تو صرف اندازے ہیں کوئی پکی بات تو نہیں کیا ماضی میں بھی ایسا ہوا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری بغیر میرٹ کے ہوئی ہو۔
ماہر قانون نے بتایا کہ میرے خیال میں جنرل یحییٰ اور ضیا ء الحق ایسے ہی شامل کئے گئے تھے ۔ جس پر میزبان نے کہا کہ اس کے نتائج کیا ہوئے
جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس کے نتائج صرف سیاستدانوں کو نہیں پورے ملک کو بھگتنے پڑے ہیں۔ ملک دو لخت بھی اسی چکر میں ہوا تھا۔ آئندہ بھی حالات ایسے رہے تو بھی ملک کا مستقبل ہی خراب ہو گا۔