بالی ووڈ کے لئے ایک اور ناکامی ۔
بالی ووڈ کے لئے ایک اور ناکامی ۔
بالی ووڈ کے لئے یہ سال مایوسی کا سال ہے جس میں عوام کی جانب سے ہر فلم کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔کوئی بھی فلم پردے پر کامیاب نہیں جا رہی ۔
اکشے کمار کی فلم اور عامر خان کی فلم کے بعد رنبیر کپور کی ایک اور فلم کا بائیکاٹ جاری ہے۔
ترن آدرش نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے براہمسترا کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم بہت ہی زیادہ مایوس کن رہی ہے ۔
اس میں وی ایف ایکس کا کام زیادہ ہے اور اسٹوری لائن کمزور ہے۔ ترن آدرش کا کہنا ہے یہ فلم گیم چینجر ہو سکتی تھی
لیکن یہ ہاتھ سے نکل جانے والا موقع ہی ثابت ہوئی ہے فلم میں صرف چمک ڈالی گئی ہے جب اس میں جان ہے ہی نہیں۔
براہمسترا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم گزشتہ روز ہی ریلیز ہو ئی اور اس نے 40 کروڑ کا کاروبار کیا ۔ جب کہ اس فلم سے متعلق بائیکاٹ مہم کا آغاز دو روز قبل ہی کیا گیا تھا۔
عالیہ بھٹ نے اس سلسلے میں کہا کہ فلم کے لئے خوبصورت ماحول ہے اس وقت ہمیں صحت مند رہنے کی ضرورت ہے۔