راشن کی ایسی تقسیم کے بلوچستان کی عوام سراپا احتجاج ۔
راشن کی ایسی تقسیم کے بلوچستان کی عوام سراپا احتجاج ۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کو گزشتہ روز ہیلی کاپٹر سے سامان پھینکا گیا جس کے بعد بلوچستان کی عوام سراپا احتجاج ہو گئی۔
بلوچستان میں وزیر اعظم کے دورے کے بعد عوام میں راشن کی تقسیم کی گئی لیکن چونکہ علاقہ سارا زیر آب آ چکا تھا
اس لئے راشن متاثر ہ افراد کو آسمان سے پھینک کر دیا گیا۔ بلوچستا ن کی عوام کا کہنا ہے کہ ایسے راشن پھینکا ہے جیسے ہم کوئی جانور ہوں۔
عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نہ تو حکومت ہے نہ ہی کوئی اور ذریعہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہو ا ہے ۔ کسی کے رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے
نہ کسی کے پاس کھانے کو کچھ ہے ۔ ہمارے بچے بھوکے ہیں ۔ یہاں نہ پانی پینے کے لئے موجو د ہے نہ ہی کھانے کے لئے کوئی چیز ہے ۔9
بلوچستان کی عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ، موجودہ حکومت سے کہیں زیادہ اچھی ہے ۔
جو ہمیں تلاش کرتی ہوئی یہاں تک آ رہی ہے اور راشن پہنچا رہی ہے شہباز شریف نے یہاں آ کر اعلان کئے ہیں بس کسی کو کچھ نہیں دیا ، جو دیا ہے وڈیروں کو دیا ہے ہم غریب ایسے ہی بھوکے بیٹھے ہیں۔
ہماری فریاد کون سنے گا ؟حکومت کے لئے ہم ایک تنکے کے سوا کچھ نہیں ہیں ان کا ماننا ہے کہ غریب ہیں سیلاب میں بہہ جائیں تو اچھا ہے۔