شادی کے خواہش مند حضرات کے لئے نئی سروس متعارف
شادی کے خواہش مند حضرات کے لئے نئی سروس متعارف
یوں تو پاکستان کے ہر شہر میں شادی کے دفاتر موجود ہیں ۔ جہاں پر جا کر لوگ اپنے بیٹے اور بیٹی، بھائی بہنوں کے لئے رشتے ڈھونڈتے ہیں
موجودہ دور میں شادی کرنا ایک مشکل امر بن گیا ہے لیکن اس سے زیادہ مشکل مناسب رشتہ تلاش کرنا ہے ۔
ایسے میں ارمان کاظمی نامی شہری نے ایک ایسی سروس متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے جلد معیاری رشتے مل جاتے ہیں۔
ارمان کاظمی کا کہنا ہے کہ وہ یہ سروس پہلے بھی دیتے تھے لیکن تب ان کی فیس زیادہ تھی جو کہ بہت سے لوگوں کے لئے ادا کرنا ممکن نہ تھی ۔ اب ہم نےا س پر کام کیا ہے اور اس فیس کو کم کیا ہے۔
لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اپنے بچوں کے اندراج کرواتے ہیں اور ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہوتا ہے پھر ہم ان کی ڈیمانڈ کے مطابق یہاں سے پروپوزلز بھیجتے ہیں۔
اس طرح کئی لوگوں کے رشتے ہو چکے ہیں۔ ارمان کاظمی کا کہنا ہے کہ اب ہم نے رجسٹریشن اتنی کم کر دی ہے کہ ہر بندہ ہی ادا کر سکتا ہے ۔
ہم رشتہ کروانے کے بعد کوئی بھی پیسہ چارج نہیں کرتے ۔ ارمان کاظمی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا مقصد ہی یہ رکھا ہے
کہ نکاح کو عام کرو تو ہم ایمانداری سے یہ کام کرتے ہیں۔ جوڑے اللہ تعالیٰ بناتا ہے کوشش کرنا ہمارا کا م ہے ۔ ہم دونوں خاندانوں کو آمنے سامنے بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سب تسلی کر لیں۔
کامران کاظمی کا کہنا ہے کہ آج تک ہمیں کوئی شکایت نہیں آئی۔ مسلم میرج سنٹر کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی ہم لوگوں کو گائیڈ کرتے ہیں۔