ایشیا کپ میں میچ کی ہار کے بعد رمیز راجا کے لئے نئی مشکل، معطل کرنے کی قرار دار پنجاب اسمبلی میں جمع۔
ایشیا کپ میں میچ کی ہار کے بعد رمیز راجا کے لئے نئی مشکل، معطل کرنے کی قرار دار پنجاب اسمبلی میں جمع۔
وزیر اعظم سے چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کر وا دی گئی۔
قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے اس کا متن یہ ہے کہ رمیز راجہ اب پاکستان کرکٹ بورڈجیسے نیشنل ادارے کی سربراہی کے قابل نہیں رہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ میں حیران کن شکست ہر پاکستانی کے لئے برداشت کرنا مشکل ہے۔ سعدیہ تیمور کا مزید کہنا ہے
کہ قومی ٹیم میں حکمت عملی ، مینجمنٹ ، اور بہترین ٹریننگ کا فقدان دیکھا جا رہا ہے ۔ اور ایشیاء کپ کے فائنل میں یہ خامیا ں کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔
قرار دار میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔
اس لئے ہمارا وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ ان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ۔