شاداب خان نے ایمپائر کو زبردستی انگلی اُٹھانے پر مجبور کر دیا ۔
شاداب خان نے ایمپائر کو زبردستی انگلی اُٹھانے پر مجبور کر دیا ۔
گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے فائنل میچ میں سری لنکا نے سیریز جیت کر پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔
سری لنکا کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکنے کے بعد ایک وقت ایسا آیا کہ حارث رؤف کی گیند بھانو کا راجاپا کسے کے پیڈ پر لگی ٹیم نے اپیل کی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
کپتان بابر اعظم نے ریویو لیاتو بال آدھی لیگ اسٹمپ جب کہ آدھی بال باہر تھی فیصلے کا اختار دوبارہ امپائر مسعود الرحمان کو چلا گیا ، انھوں نے راجا پاسکے کو ناٹ ؤآت قرار دیتے ہوئے اپنا فیصلہ برقرار رکھا ۔
ایسے وقت میں شاداب خان کی رگ ظرافت پھڑکی، وہ امپائر مسعود الرحمان کے پاس گئے اور زبردستی ان کی انگلی اُٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔
تا کہ راجا پاکسے کو آؤٹ قرار دلوایا جائے۔لیکن ایمپائر نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا۔ راجا پاکسے بعد میں سری لنکا کی بیٹنگ کو پار لگانے میں کامیاب ہوئے اور انھوں نے بہترین نصف سنچری اسکور کی۔