نواسہ رسولﷺ کا چہلم آج منایا جا رہا ہے۔
نواسہ رسولﷺ کا چہلم آج منایا جا رہا ہے۔
کربلا کے شہدا کے چہلم کے موقع پر آج ہفتہ کی رات ہی جلوس کی گزرگاہوں کو کنیٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
رینجرز ار پولیس کے جوان جلوس کے راستوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے
کہ انٹیلی جینس اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ امام بارگاہوں ، مساجد اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موبائل اور موٹر سائیکل سوار اہلکار گشت اور پکٹنگ بھی مضبوط کی جائے گی۔
وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت کی منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان آرمی کی خدمات کو منظوری دی گئی ہے ۔
سیکیورٹی صورت حال مانیٹر کرنے کے لئے وزارت داخلہ میں سینٹرل روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں چہلم کا جلوس ، راستوں اور امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک سے دوپہر کو ایک بجے برآمد ہوگا اور اپنے متعین کردی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔
لاہور میں چہلم کا جلوس الف حویلی سے برآمد ہو گا اور اپنے متعین شدہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو جائے گا۔