ہوشیار ! محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔
ہوشیار ! محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان اور دیگر نو ممالک سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں سال مون سون بارشیں مزید شدت اختیار کر یں گی۔
اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سنگین نوعیت اختیار کرلے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے آئندہ سال مون سون اس سال سے زیادہ مہلک ثابت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ناقص دریائی مینجمنٹ سسٹم ، غیر قانونی آباد کاری اور معاشی عدم استحکام شامل ہے ۔
ابھی درجہ حرارت بھی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے سے بارشیں بھی 50 سے 75 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔ مستقبل میں درجہ حرارت بڑھنے سے بارشیں زیادہ ہونگی۔ آئندہ اگست کے 5 دن میں مون سون بارشوں کا رحجان بلند سطح تک ہو سکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کا فقدان ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے سیلاب کے بعد بنائے گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ۔