کورونا ویکیسن سے متعلق حکومت کا ایک اور فیصلہ ۔
کورونا ویکیسن سے متعلق حکومت کا ایک اور فیصلہ ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں اب سے 5 سال سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی ۔ اس مہم کا آغاز لاہور میں کل سے ہوگا۔
مہم کے دوران پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو یہ یکیسن لگائی جائے گی ۔ 19 ستمبر سے شروع ہونے والی یہ مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔
تاہم بچوں کو ویکسین لگانے سے قبل ان کے والدین کی رضا مندی لی جائے گی ۔ اگر والدین چاہیں تو اپنے بچوں کو قریبی ویکسینشن سنٹرز سے جا کر ویکیسن لگوا سکتے ہیں۔
بچوں کو بھی کورونا ویکسین کی دو ڈورز ہی لگائی جائیں گی۔ دوسری ڈوز لگائی جائیں گی۔ دوسری خوراک پہلی خوراک کے اکیس دن بعد لگائی جائے گی۔
بچوں کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہو گا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسی نیشن کی انٹری کی جائے گی۔
محکمہ ہیلتھ کے ڈپٹی کمشنر نے آج شام تک تمام تیاریا ں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر د ی ہیں ان کا کہنا ہے کہ والدین بے خوف خطر ہو کر
اپنے بچوں کو انجکشن لگوائیں۔ اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ اور شہری بھی گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔