پرفیوم کی خوشبو برقرار رکھنا ہوا اب آسان۔
پرفیوم کی خوشبو برقرار رکھنا ہوا اب آسان۔
گرمیوں میں پرفیوم کا استعمال شوق کے ساتھ ساتھ ضرورت بن جاتا ہے ۔ لیکن زیادہ تر افراد اس کے استعمال کے حوالے سے واقف نہیں ہوتے
تو ان کو مہنگے سے مہنگا پرفیوم استعمال کرنے کا طریقہ نہیں آتا۔ اس لئے پرفیوم کی مہک ایک گھنٹے کے اندر اندر ختم ہو جاتی ہے ۔
ایسا بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پرفیوم کو صحیح سے استعمال کیا جائے تو اس کی مہک برقرار رہ سکتی ہے۔
انسان کے بال ایسی چیز ہیں جن پر اگر پرفیوم اسپرے کیا جائے تو وہ خوشبو کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس طرح انسان کے ارد گر د کا ماحول بھی خوشگوار ہو جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق خوشبو بالوں کی جڑوں میں چلی جاتی ہے اس طرح خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے ۔
اگر کہنی کے سامنے والے حصے میں بھی جہاں رگیں قریب ہوتی ہیں ایسے مقامات حرارت خارج کرتےہیں ان جگہوں پر پرفیو م لگانے خوشبو دیر تک برقرار رہتی ہے ۔
اگر پرفیوم کے چند قطرے ناف پر بھی لگائے جائیں تو بھی خوشبو دیر تک قائم رہتی ہے۔گھٹنو ں کے پیچھے والے نرم حصے پر پرفیوم کا استعمال بہترین ہے۔