کف اور کالر کے ضدی داغ عورتوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ۔
کف اور کالر کے ضدی داغ عورتوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ۔
خواتین کے لئے کف اور کالر کے ضدی داغ ایک بہت بڑا مسئلہ رہے ہیں۔ بچے جو کہ سکول جاتے ہیں وہ کھیل کے دوران اپنے کپڑوں کو گندا کر لیتے ہیں۔
اکثر خواتین گھر میں آٹو میٹک مشین ہونے کے باوجود ایسے کپڑوں کو رگڑ رگڑ کر دھوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے کپڑے بے جان ہو جاتے ہیں ۔
زیادہ تر لوگ مشین آٹو میٹک استعمال کرتے ہیں پر ان کو اسے استعمال کر نے کا طریقہ معلوم نہیں ہوتا ۔ اور یہ ہی اس کے فنکشنز سے وہ کوئی خاص فائدہ حاصل کرتے ہیں۔
آٹو میٹک مشین کف اور کالر کے ضدی داغ بغیر برش کے بھی رفع کر سکتی ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے واشنگ مشین میں سفید کپڑے ڈال کرسرف شامل کر لیں۔
پھر کپڑے دھونے والے صابن کی ایک ٹکی کو ایک موز ے میں ڈال کر باندھ دیں اور واشنگ مشین میں کپڑوں کے ساتھ ڈال دیں۔
آٹو میٹیک مشین کی سیٹنگ کو دیکھیں اس میں واشنگ ٹائپ ہیوی کریں اور پانی کا لیول 6 رکھ لیں۔ اس کا واشنگ ٹائم 18 پر دکھ دیں۔
اور کھنگالنے کی آپس 2 مرتبہ چن کر اسپنر کا ٹائم بھی 2 چن لیں۔ اب اس مشین کو سٹارٹ کر کے چلنے دیں۔5 منٹ تک چلنے کے بعد مشین کو روک دیں۔
کپڑوں کو اندر ہی بھیگے ہوئے رہنے دیں۔ 15 منٹ کے بعد اس مشین کو اسی سیٹنگز پر دوبارہ چلا دیں اب آپ دیکھیں گے کہ کف کالر بالکل صاف ہیں ۔