شعیب ملک جس عزت کے متلاشی ہیں وہ ان کو نہیں ملے گی محمد حفیظ۔
شعیب ملک جس عزت کے متلاشی ہیں وہ ان کو نہیں ملے گی محمد حفیظ۔
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی و کپتان محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ماضی میں شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا ۔ ان کا کہنا ہے
کہ انھوں نے شعیب ملک کو واضح کہا تھا کہ کہ انھیں وہ عزت یہاں نہیں ملے گی جس کی وہ امید لگائے بیٹھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شعیب ملک کو شامل نہیں کیا گیا اس لئے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلئے 21
سے 22سال اعلیٰ معیار کی بہترین خدمات سر انجام دینے کے باوجود ان کو ٹی ٹوئنٹی میں شامل نہیں کیا گیا جوکہ ایک افسوس ناک باتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے 2019 میں لارڈز میں بنگلہ دیشن کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے بھی دکھ کا اظہار کیا تھا ۔
جبکہ ہمیں یہ میچ شعیب ملک کو اعزاز کے طور پر کھیلانا چاہیے۔ مینجمنٹ نے ایسا نہیں کیا ۔ جس پر میں نے بھی آواز بلند کی ۔
شعیب ملک نے اس سے قبل ہی ون ڈے میچ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس وقت میں نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا
اس وقت شعیب ملک کو گہرے اور بھائیوں والے تعلقات کی وجہ سے مشورہ دیا تھا کہ آپ بھی ریٹائرمنٹ لے لیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک اگر پاکستان کی طرف سے ورلڈ کپ کھیل بھی لیں تو ان میں کون سے سرخاب کے پر لگ جانے تھے ۔
لیکن کھلاڑی کا ایک جذبہ ہو تا ہے کہ اپنی کارکردگی سے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوادوں لیکن اب شعیب ملک کو امید تھی جس کے لئے وہ انتظار کر رہے تھے۔