پالتو کتے کو گاڑی کےپیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل۔
پالتو کتے کو گاڑی کےپیچھے گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل۔
انسان کا اپنے پالتو جانور کے ساتھ اچھا سلوک ہوتا ہے جو لوگ بھی پالتو جانور گھر میں رکھتے ہیں اس کے کھانے اور صفائی سب کا دھیان رکھتے ہیں۔
جیسے کہ فرانس میں لوگ بلیاں پالتے ہیں تو ان کے حقوق کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ ان کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جاتا ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں کل ایک واقع پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان تنقید کا موضوع بنی ہوئی ہے
وہ اس ویڈیو کو دیکھ کر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پالتو کتا ایک گاڑ ی کے پیچھے بندھا ہوا ہے اور مالک گاڑی کو چلا رہا جب کہ کتا گاڑی کے ساتھ گھیسٹا ہوا جا رہا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو بنا کر عام عوام نے سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر پولیس کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور پولیس نے اس شخص کی شناخت کر لی
اس کا نام رجنیش گوالا ہے وہ سرکاری ہسپتال میں پلاسٹک سرجن ہے لیکن مزاجاً یہ شخص سخت دل واقع ہوا ہے۔
اس کے نام جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی کئی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے
کہ اس ڈاکٹر کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے جو اس نے بے زبان جانور کے ساتھ کیا ہے۔