انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے نئے قوانین متعارف کر وا دئیے۔
انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے نئے قوانین متعارف کر وا دئیے۔
آئی سی سی کی جانب سے کھیل کے حالات میں بہت سی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ جو یکم اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گے ۔
ہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی کی سربراہی میں مردوں کی کرکٹ نے ایم سی سی کے 2017 کے ضابطہ اخلاق کے تازہ ترین تیسرے ایڈیشن میں کھیل کے حالات میں تبدیلیوں سے متعلق سفارش کی گئی ہے ۔
یکم اکتوبر 2022 سے نئی شرائط نافذ العمل ہونگی۔ اس کے مطابق اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی قوانین کو فالو کیا جائے گا۔
ان نئے قوانین کے مطابق جو بلے باز کیچ آؤٹ ہو گا تو اس کےمقابلے میں نیا بلے باز آخر میں آئے گا جو سٹرائیکر تھا۔
پہلے اگر بلے باز کیچ لینے سے پہلے کراس دیتے تھے تو نان اسٹرائیکر اگلی گیند کھلتا تھا جبکہ نیا بلے باز نان اسٹرائیکر ہوتا تھا۔
کورونا وائرس کی منتقلی سے بچنے کے لئے اب سے گیند کو تھوک نہیں لگایا جائے گا کھلاڑیوں کو گیند چمکانے کے لئے پسینے کا سہارا لینا ہو گا ۔
پہلے ہر آنے والے بلے باز کو اب ٹیسٹ اور ون ڈے میچ میں 2 منٹ کے اندر سٹرائیک لینا ہو گی۔