عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر جواب دے دیا۔
عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر جواب دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے جلسے کے بعد اعلان کیا کہ وہ ہفتے کے روز سے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے ۔
جس پر رانا ثنا ء اللہ نے بیان جاری کیا کہ ہم آج ریڈ زون کو کھولا ہے اگر عمران خان نے کوئی شرارت کی تو پھر بند کر دیں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک خبطی شخص ہے اس سے بات چیت نہیں کی جا سکتی ۔ اس پر عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے
کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی اس لئے تم ہم پر غالب آ گئے لیکن اب ہم مکمل تیاری کے ساتھ آ رہے ہیں۔ اب تو تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ 25 مئی کو ہم نے پُر امن احتجاج کیا لیکن تم نے اپنی اصلیت دکھادی نہ تو خواتین کو دیکھا
نہ ہی بچوں کو ، لگاتار شیلنگ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ہمارے لئے یہ مناظر کبھی نہ بھولنے والے ہیں۔