آخر کار پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مداحوں کو خوش کر دیا۔
آخر کار پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مداحوں کو خوش کر دیا۔
لگاتار خراب کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے مداحؤں کو خوش کر دیا ہے۔پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے آج 203 رنز کی شراکت قائم کر کے
سب کے منہ بند کر دئیے۔ کپتان بابر اعظم نے اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی دکھا دی۔
110 کے رنز بابر اعظم نے بنائے اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 88 رنز بنائے اور ناقابل شکست بنے رہے ۔
قومی ٹیم کے اوپنرز آج میچ کے شروعات سے ہی انگلش ٹیم پر بھاری پڑ رہے تھے۔ بابر اعظم آج کے میچ کے بعد دوسنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے دوسری مرتبہ دس وکٹوں سے فتح حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے دیرینہ حریف بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میں10 وکٹو ں سے شکست دی تھی۔بابرا عظم اور محمد رضوا ن نے آج کے میچ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔