گلاب کی پتیوں کا ایسا استعمال پہلے کسی کو معلوم نہ ہو گا ؟
گلاب کی پتیوں کا ایسا استعمال پہلے کسی کو معلوم نہ ہو گا ؟
گلاب کو پھولوں کو سردار کہتے ہیں اس کو ہزاروں سالوں سے ادویات میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کے کئی رنگ ہیں اور کئی اقسام ہیں۔
تقریباً تمام گلاب ہی کھانے کے لئے استعمال کیے جا سکتے ہیں کچھ گلابوں کا ذائقہ تلخ ہو تا ہے اور کچھ کا میٹھا۔ گلا ب دیکھنے انتہائی خوبصورت لگتا ہے اور اس کی خوشبو سب کو معطر کرتی ہے۔
دیسی سُرخ رنگ کا گلاب بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے یہ انسان کو صحت مند رکھتا ہے ۔ اس کی پتیاں جلد کے مسائل کو حل کرتی ہیں۔
اس میں موجود وٹامن سی ، آئرن ، کیلشیم ، وٹامن اے اور وٹامن ای سے بھر پور ہوتی ہیں ۔
گلاب کا قہوہ بنانے کے لئے ایک برتن میں ایک لیٹر پانی لے کر اُبال لیں اس میں ایک سے دو تازہ گلاب کے پھول شامل کر لیں۔
اس میں ایک الائچی کے دانے بھی نکال کر ڈال دیں اور ایک سے دو کالی مرچ بھی شامل کر لیں۔ کچھ ہی دیر میں گلاب کی پتیوں کا رنگ ہلکا ہو جائے گا ۔ اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہونے رکھ دیں اور نیم گرم استعمال کریں۔
اس قہوے کی مدد سے وزن کم ہو تا ہے اس میں آدھا لیموں کا عرق شامل کرنے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
اس میں کیفین، کیلوریز اور چینی شامل نہیں ہوتی اس لئے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد اس سے افادہ حاصل کرکے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
یہ چونکہ وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس میں شہد استعمال کرنے سے انسان کی رنگت نکھر جاتی ہے اگر کسی کے منہ سے ناگوار بدبو آتی ہے
تو یہ قہوہ اس سے نجات دلانے کا اچھا ذریعہ ہے۔گلاب کا قہوہ اینٹی آکسیڈینٹ اور کئی منرلز سے بھرپور ہوتا ہے اس لئے اس کا استعمال آنکھوں کی الرجی دور کرنے میں مدددیتا ہے ۔