خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک بڑا قدم
خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک بڑا قدم
تعلیم نافذ کرنے میں خیبر پختونخواہ حکومت نمبر لے گئی۔ پانچویں سے آٹھویں تک کے بچوں کے لئے قرآن پاک کی تعلیم کو لازم کر نے کے بعد سے نویں جماعت کے لئے اس کو لازم کر دیا ۔
اب سے 2023 میں ہونے والے نویں ، دسویں کے بورڈ کے امتحانات میں قرآن مجید کا پرچہ لازمی طور پر شامل ہو گا ۔ اس کے لئے 75 نمبر مقرر کر دئیے گئے ہیں۔
2023 میں سالانہ بورڈ کے امتحانات میں میٹرک و انٹر کے کل نمبر 1100 سے زائد ہو کر 1225 ہو جائیں گے۔ اقلیتوں کو اس کی جگہ اخلاقیات پر مبنی مضامین پڑھائے جائیں گے ۔
یہ اقلیتی بردای کے بچوں کو نویں جماعت سے بارھویں جماعت تک لازمی طور پر پڑھائے جائیں گے۔ اب سے لازمی پرچوں کی تعدا د 5 ہوگئی ہے۔
2023 کے امتحانات میں میٹرک و انٹر کے میں 75 نمبر پر مشتمل پرچہ شامل کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ محکمہ تعلیم نے بھی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کالجز میں مطالعہ قرآن کی پڑھائی کا سلسلہ شروع کروانے کی سفارش بھیج دی ہے۔