عید میلاد النبی ﷺ 9 اکتوبر کو ہونے کا امکان۔
عید میلاد النبی ﷺ 9 اکتوبر کو ہونے کا امکان۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
چاند کی شرعی رویت کا اعلان چئیر مین مولانا سید عبدالخبیر آزاد ہی کریں گے۔رویت ہلاک ریسرچ کونسل نے یک ربیع الاول 28 ستمبر 2022 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس طرح ملک بھر عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر 2022 کو ہوگی۔ رویت ہلاک کے مطابق نیا چاند 26 ستمبر 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے ۔
اور آج 29 صفر المظفر 26 ستمبر 2022 کو مغرب کے وقت اس کی عمر 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی ۔ اس چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔
کونسل کے مطابق پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہونےکے باوجود چاند عام آنکھ تو مائیکروسکوپ سے بھی نظر نہیں آئے گا ۔
رویت ہلال کے مطابق صفر المظفر اس مرتبہ 30 دنوں کا ہو گا اور یکم ربیع الاول 28 ستمبر 2022 کو ہوگی ۔ جس کی وجہ سے 12 ربیع الاول 9 اکتوبر 2022 کو ہو گی۔