بڑے سر والے بچوں میں کیا خاص ہوتا ہے؟
بڑے سر والے بچوں میں کیا خاص ہوتا ہے؟
پرانے وقتوں میں لوگوں کی کہاوتیں بنی ہوئی تھیں کہ بڑے سر والا سردار ہوتا ہے اس کہاوت کو اگر صحیح معنوں میں دیکھا جائے تو سمجھ آئے گی
کہ جو بچے بڑے سر کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں وہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں سمجھدار اور خوش قسمت ہوتے ہیں۔
سائنس کی تحقیقات کے مطابق بڑوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایک عام بچے کا سر 35 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے اگر کسی کا سر اس سے بڑا ہو تو وہ کوئی بیماری نہیں ہے ۔
ایڈنبرگ یونی ورسٹی میں پچاس ہزار لوگوں کی تحقیق کی گئی جن کی عمریں 37 سے 78 سال کے درمیان ہے ان افراد کے ذہنی و جسمانی ٹیسٹ لئے گئے
ان کی طرز زندگی کا جب مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جو لوگ بڑے سر کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں وہ اپنی زندگی میں دوسرے بچوں او ر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ تعلیمی میدان میں بھی کامیابی ان کا مقدر بنتی ہے۔
ایسے بچے جلد لکھنا پڑھنا سیکھ لیتے ہیں ان بچوں کے اندر نیورون خلیات کی تعداد بھی عام افراد سے زائد ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایسے لوگ اپنے دماغ کا استعمال عام افراد سے زیادہ کرسکتے ہیں۔