شہباز شریف کا مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ۔
شہباز شریف کا مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ۔
وزیر اعظم پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے اجلاس میں وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ اور وزیرخزانہ بھی شرکت کریں گے۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی آڈیو لیکس کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر ن لیگ کی قیادت نے وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شرف کو آڈیو لیکس سے متعلق آگاہ کیا گیا اور وزیر اعظم نے معاملے پر تفصیلی جائز ہ لیا اس کی تحقیقات کروانے پر مشاورت ی ہے ۔
وزیر اعظم نے مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے پر اہم وزیر کی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے۔
اس آڈیو لیک میں مریم نواز کا وزیراعظم کو اندر ہی اندر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مشورہ دیا گیا ہے مریم نواز نے مبینہ آڈیو لیک میں کہا ہے
کہ ایسا کرنا ناگزیر ہے ہمیں قیمتیں لازماً بڑھانا ہو نگی وزیر اعظم نے جوا ب دیا کہ معاشی صورتحال بھی دیکھنی پڑے گی
جس پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں ساتھ ساتھ کسی اور طریقے سے آپ کا امیج بھی بنانا ہوگا ۔ یہ بہت ضروری ہے۔