وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے استعفیٰ دینے کے بعد ڈالر گراوٹ کا شکار۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے استعفیٰ دینے کے بعد ڈالر گراوٹ کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتےکےآغاز کا پہلا دن تھا جس کے مطابق پہلے دن ہی انٹر بینک میں روپے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اب ڈالر کا ریٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں 236 روپے ہو گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بینکس درآمد کندگان کو ڈالر 236 روپے نواسی پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، انٹر بینک ڈالر میں 2 روپے 46 پیسے سستا ،
237 روپے 19 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے ۔ فاریکس ڈیلز بینکس ڈالر 238 روپے 24 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔ فاریکس ڈیلرز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 سے 242 روپے میں فروخت ہو رہی ہے
۔
گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے لئے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے جس کے بعد آج ڈالر کے ریٹ میں واضح فرق دیکھا جار ہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈالر کا ریٹ کتنے دن تک برقرار رہتا ہے؟