واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے اگرکپڑوں میں بو پڑ جاے تو یہ ایک کام کریں۔
واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے اگرکپڑوں میں بو پڑ جاے تو یہ ایک کام کریں۔
برسات کے موسم میں چونکہ نمی ہوتی ہے دیواروں میں بھی نمی آ جاتی ہے اس لئے ا س موسم میں گھر میں بھی ہلکی سے بو ہو جاتی ہے ۔
ایسے میں اگر مشین میں کپڑے دھوئے جائیں تو ایسی بو ان میں بھی آ جاتی ہے جو کہ ناگوار گزرتی ہے ۔ اس بو سے اگر نجات حاصل کرنی ہے تو اس کے لئے یہ ایک چھوٹا سا کام کر لیں بو ختم ہو جائے گی۔
مشین خواہ آٹو میٹک ہو یا پھر مینویل یہ طریقہ دونوں مشینوں کے لئے کام آئے گا ۔ سب سے پہلے مشین میں کپڑۓ دھونے کے لئے ڈال کر پانی ڈال لیں۔ پانی ڈالنے کے بعد اس میں سرف شامل کریں۔
اور مشین کو چلا دیں۔ جیسے ہی مشین چلے ایک منٹ کے بعد سرف پانی میں حل ہو جائے گا تو مشین کو روک دیں۔
اب ایک پیالے میں پانی لے کر دو چمچ بیکنگ سوڈے کے ملا دیں۔ بیکنگ سوڈے کو پانی میں حل کر کے اس کو مشین میں شامل کر دیں۔
بیکنگ سوڈا ہمیشہ پانی میں شامل کر کے ہی مشین میں ڈالیں نہیں تو اس سے کپڑوں پر داغ پڑ جائیں گے۔ اس طریقے کے استعمال سے مشین سے بو ختم ہو جائے گی اور کپڑوں میں سے بھی کوئی بوُ نہیں آئے گی۔