ہائی وولٹ کی تاروں پر لوگوں کا دل دہلانے والا شخص۔
ہائی وولٹ کی تاروں پر لوگوں کا دل دہلانے والا شخص۔
اکثر نوجوانوں کو پُرخ طر اسٹنٹ کرنے کا شوق ہوتا ہے بھارت میں یہ رجحان دیکھا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اُتر پردیش کے پیلی بھیت
ضلع کے امریہ قصبے میں موجود ایک نوجوان نے اس کے لئے انوکھا کام کیا ۔ اس نے ہائی وولٹیج اسٹنٹ کیا کہ وہ ہائی وولٹیج کی تاروں پر جھول رہا تھا۔
24 ستمبر کو یہ واقعہ پیش آیا ، نوشاد نامی شہری نے ایک دکان کی چھت پر چڑھا اور پھر بجلی کے تار پکڑلئے۔
اور پھر ایک سے دوسری تار پر جھولنا شروع کر دیا۔ لوگ اس کو دیکھ کر سانس روکے کھڑے ہوگئے ۔ پھر کچھ لوگ دکان کی چھت پر چڑھ کر نوشاد تک پہنچے ۔
جیسے ہی لوگ اس کے قریب پہنچے وہ نیچے اترنا شروع ہوگیا ۔ خوش قسمتی سے اس وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی ۔
اس لئے لوگوں نے جب نوشاد کو تاروں پر لٹکتے اور خود کو توازن رکھتے دیکھا تو محکمہ بجلی کو مطلع کر دیا ۔
نوشاد امریہ میں چوڑیا ں بیچنے کا کام کرتا ہے اس کے گھر والوں کو مطلع کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ یہ اکثر ایسی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتا رہتا ہے ۔ اس کو دماغی توازن درست نہیں ہے۔