سنئیر صحافی عمران ریا ض خان کا چینل بھی ہیکڈ
سنئیر صحافی عمران ریا ض خان کا چینل بھی ہیکڈ
ڈارک ویب کے ذریعے آج کل آڈیو لیکس کا جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کا تاحال کوئی انجام ہوتا نظر نہیں آرہا ۔
حکومت کی جانب سے مخالفین پر بیان بازی کی جاتی ہے جب کہ مخالفین کی جانب سے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
لیکن ابھی ابھی سنئیر صحافی عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک خبر باقاعدہ اسکرین شارٹ کے ساتھ جاری کی ہے
کہ میرا یوٹیوب اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے اور اس پر موجود تمام تر ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے ۔
عمران ریاض خان کا نام ان لوگوں میں شامل ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمرا ن خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
ایسے ہی عمران ریاض خان کو پولیس نے پکڑا بھی تھا کہ یہ لوگو ں کو گمراہ کرتے ہیں۔ نوجوان نسل کو غلط معلومات دیتے ہیں۔ جس پر عدالت نے ان کو باعزت بری کیا تھا۔
ڈارک ویب کے ایک ہیکر نے حکومت کی آڈیو لیک کر کے باقی آڈیو 30 ستمبر کو لیک کرنے کا پیغام دیا تھا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم ہاؤس سے عمران خان کی
بات چیت کو لیک کروایا گیا ۔ اور اب سنئیر صحافی جو کہ عمران خان کے حق میں ہے اس کا اکاونٹ ہیک کروایا گیا ۔ کسی بہت بڑے منصوبے کا پیش خیمہ ہیں۔