ہرے دھنیے کا استعمال کریں اورکئی امراض سے چھٹکارا پائیں۔
ہرے دھنیے کا استعمال کریں اورکئی امراض سے چھٹکارا پائیں۔
ہرا دھنیا کھانوں میں ذائقے کو بڑھاتا ہے ۔ اگر اس کا پانی پیا جائے تو یہ بھی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے ۔
ہرے دھنیے میں وٹامن اے ، سی ، کے ، معدنیات اور کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ برطانوی جنرل آف نیوٹریشن کے مطابق دھنیے کے پانی میں
موجود مرکبات جب خون میں شامل ہو تے ہیں تو انسولین میں اضافہ کرتے ہیں اور شوگر میں کمی لاتے ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح کے بڑھنے سے پریشان افراد آگر دھنیے کا پانی استعمال کریں تو ان کو پریشانی سے نجات حاصل ہو گی۔
اس طرح بلڈ پریشر بھی متواز ن رہے گا۔ دھنیا چونکہ نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس لئے اس کا پانی معدے کو کافی تقویت بخشتا ہے اور نظام انہضام کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
اگر جسم میں کہیں بھی سوزش ہوتو اس قدرتی طور پر دھنیا جسم کے حصوں کی انفلیمیشن کو کم کرتا ہے اس کے علاوہ اگر متاثرہ جگہ پر اس کا لیپ کریں اور پانی لگائیں
تو بھی افاقہ ہوتا ہے۔دھنیا اینٹی بیکٹریل مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے جو کسی بھی طرز کی انفیکشن کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
جگر کی گرمی کو دور کرنے کے لئے ہرے دھینے کا پانی استعمال کیا جاتا ہے ۔ دھینے کو اچھی طرح دھو کر ایک گلاس پانی ابالنے کے لئے رکھ دیں
اور اس میں دھنیا ڈال کر پندرہ منٹ تک پکالیں۔ پھر نیم گر م ہو نے پراس کو پی لیں روزانہ نہار منہ استعمال کرنا فائدہ مند ہے ۔