Headlines

    موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اقدام

    رواں سال موسم سرما میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم پاکستان

     

     

     

     

     

     

     

     

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے رواں سال موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

     

     

     

     

     

     

     

     

    ان کاکہنا ہے کہ عمرا ن حکومت نے کووڈ کے دور میں سستی گیس سے فائدہ نہیں اُٹھایا ۔ جس کا بوجھ آج غریب عوام پر لادا جا چکا ہے۔

     

     

     

     

     

     

     

     

    اس سال  میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی اور غفلت کو  قبول نہیں کرونگا ۔ معشیت  کے غلط فیصلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔

     

     

     

     

     

     

     

     

    گھریلو صارفین کو ان مسائل کا زیادہ سامنا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ اس سال گھریلو صارفین کو  کھانے کے اوقات کے دوران گیس کی فراہمی بلا تعطل دی جائے۔

     

     

     

     

     

     

     

     

     

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پیش کردہ  پلان کو مزید بہتر بنانے اور قلیل و وسط مدتی لائحہ عمل کو ترجیح دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔

     

     

     

     

     

     

     

     

    اجلاس می وزیراعظم ہے ہمراہ شاہد خاقان عباسی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر احد   چیمہ اور  وزیر مملکت پیٹرولیم نے بھی شرکت کی۔