میچ تو ہار گئے مگر بابر اعظم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ برابر کر دیا۔

    بابر اعظم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ برابر کر دیا۔

     

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کھلاڑی بابر اعظم نے بے شمار ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ درمیان میں بابر اعظم کی کارکردگی سے عوام میں مایوسی کی لہر ضرور پھیلی تھی ۔ لیکن بابر اعظم نے ہمت نہیں ہاری۔

    Advertisement

     

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی شراکت داری کا بھی ایک بڑا ریکارڈ بنا لیا ہے ۔ اب قومی کپتان کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی میں 27ویں نصف سنچری بنا کر تیز ترین 3000 رنز بنانے کےبعد ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے ۔

     

    Advertisement

    ویرات کوہلی اور بابر اعظم نے 81 اننگز میں یہ سنگ میل بھی عبور کیا ہے ۔ بابر اعظم نے سیریز کے چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں 57 گیندوں پر 87 رنز پر ناقابل شکست اننگز کھیلی ہے۔

     

     

    Advertisement

    کپتان بابر اعظم نے حالیہ سیریز میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر 8000 تیز ترین رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔ میچ کے بعد صحافیوں سے بات کر تے ہوئے بابر اعظم نے وضاحت دی کہ قذافی اسٹییڈیم میں اوس گرنے کی وجہ گیند گیلا رہتا ہے ۔

     

     

    Advertisement

    انگلینڈ نے بھی ہدف کے تعاقب میں پہلے چھ اوورز اچھی بیٹنگ کی تھی۔ بطور ٹیم ہم کھلاڑیوں کا اعتماد کم نہیں کرنا چاہتے بالنگ کے ذریعے دوسری ٹیم پر پریشر ڈالنا زیادہ ضروری ہے۔

     

     

    Advertisement