سائفر کی آڈیو لیک ہونے پر بھی سابق وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔
وفاقی کابینہ نے ڈپلومیٹک سائفر سے متعلقہ آڈیو لیک ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ، ساتھی وزراء اور اعظم خان کی سائفر کی آڈیو لیک ہوئی اس پر وفاقی کابینہ نے قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے ۔
اس سے قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس آڈیو لیک کے خلاف عدالت جائیں گے اب وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سے باقاعدہ تحقیقات کروائی جائیں گی ، کابینہ نے 30 ستمبر کو سائفر سے متعلقہ آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔
کابینہ کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ قومی سلامتی ہے جس کے سنگین اثرات قومی مفادات پر اثر انداز ہو نگے اس لئے اس معاملے کو قانونی نظر سے دیکھنا لازمی ہے۔ کمیٹی کی سفارش پر ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اس میں انٹیلیجنس کے حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔