زیورات پہنتے وقت احتیاط سے کام لیں ورنہ یہ مشکل وقت آپ پر بھی آ سکتا ہے۔
زیورات پہنتے وقت احتیاط سے کام لیں ورنہ یہ مشکل وقت آپ پر بھی آ سکتا ہے۔
خواتین زیورات پہننے کی شوقین ہو تی ہیں لیکن آج کل مردوں میں بھی یہ دیکھا جا رہا ہے کہ وہ بھی زیورات کا استعمال کر تے ہیں ۔
اس کے لئے وہ جسم کے کئی حصوں میں سوراخ کرواتے ہیں۔ جیسے کہ پہلے خواتین ناک چھیدواتی تھیں لیکن اب یہ رجحان مردوں میں بھی ہے۔
کوئی زبان پر سوراخ کروارہا ہے کوئی بھنو ں پر۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب ان سوراخوں میں پہننے کے لئے غلط زیورات کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
جیسے کہ تار وغیرہ۔ ایسا ہی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ ہوا جس کا کہنا ہے کہ رات سونے کے دوران اس کو سانس لینے میں دشواری ہوئی جب وہ ہسپتال گیا تو ایکسرے میں آیا کہ اس کے
پھپھڑوں میں ایک تار پھنسی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر فوراً سرجری کرکے اس تار کو نکالا ۔ جب اس شخص نے تار دیکھا تو اس کو یاد آیا کہ یہ وہ تار ہے جووہ عرصہ قبل استعمال کر تا تھا
اور وہ اچانک گم ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے زیورات کے استعمال میں احتیاط کریں ایسے زیورات جو لاک نہ ہوں ان کو رات کو سونے سے قبل اُتار لیا کریں۔ ورنہ کوئی بھی دن زندگی کا آخری دن ہو سکتا ہے۔