معدہ کے مسائل سے نجات حاصل کرنا اتنا آسان پہلے تو نہ تھا۔
معدہ کے مسائل سے نجات حاصل کرنا اتنا آسان پہلے تو نہ تھا۔
لہسن ایک ایسی چیز ہے جوکہ کھانے کے ذائقوں کو بڑھانے کے لئے استعمال ہوتی ہے اس کے بے شمار فائدے ہیں خالی پیٹ اس کا استعمال
جسم میں کئی مثبت تبدیلیاں لاتا ہے ۔ اس کے مسلسل استعمال سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے امراض قلب سے بھی نجات ملتی ہے۔
اس کا ایسا استعمال آپ نے بہت کم سنا ہو گا جیسے کہ آگر اس کو تکیے کے نیچے رکھ سوئیں تو کیا ہو گا ؟ اگر آپ کو نیند میں بے چینی کا سامنا ہے
تو پھر آپ کے لئےیہ بہترین عمل ہے ۔ اس کے لئے لہسن کے ایک جوئے کو تکیے کے نیچے رکھ لیں۔ اس کی بُو سے آ پ کو نیند اچھی آئے گی۔
جسم سکون محسوس کر ے گا اور اس طرح آپ جلد سو سکیں گے اور گہری نیند سو جائیں گے۔ اس عمل سے لہسن کی بُو کمرے یا پھر بستر میں نہیں پھیلے گی ۔
اس کے ساتھ ساتھ معدے کے مسائل کے لئے بھی تکیے کے نیچے لہسن رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک گلا س میں تھوڑا سا لہسن شامل کر کے پی لیں اس کے استعمال سے گیس ، پیٹ درد، ہاضمہ اور دیگر مسائل سے نجات ہو جائے گی۔