وسیم اکرم پاکستانی بلے بازوں پر ایک دفعہ پھر برس پڑے، بہت ہی جائز تنقید کا نشانہ بنایا

    وسیم اکرم نے قومی بلے بازوں کی قابلیت پر بڑا سوال اُٹھا دیا۔

     

    اعتماد ٹی وی! نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے کوچ محمد یوسف سے سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے بڑا سوال کر دیا کہ کھلاڑیوں کو 360 ڈگری بھول کر 180 ڈگری پر اپنی بیٹنگ کو مضبوط کر نا چاہیے۔

    Advertisement

     

     

    سابق کپتان کھلاڑی کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے چاروں طرف باؤنڈریز لگانے کی اہلیت سے متعلق سوال اُٹھایا ہے ۔

    Advertisement

     

     

    وسیم اکرم کا کہنا ہے بین ڈکٹ سیٹ ہو جائے تو وہ بولرز کو نہیں چھوڑے گا ۔ خاص کر اسپنر کو تو وہ نہیں بخشے گا اور وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس کھیلتا ہے ۔ ہماری ٹیم میں کوئی ایک بھی بلے باز ایسا نہیں ہے جو کہ ورائٹی رکھتا ہو۔ ہمارے بلے باز روایتی بیٹنگ سے ہٹ کر نیا کچھ کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

    Advertisement

     

    سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی 180 ڈگر ی پر کھیلنے کی پریکٹس کرتے ہیں تو پھر میچ میں اس پر عمل کیوں نہیں کرتے۔

     

    Advertisement

     

    جس پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کھلاڑیوں پر کام کر رہے ہیں۔ باقاعدہ نیٹ پر کھڑے ہو کر شاٹس کے متعلق رہنمائی کرتے ہیں جلدہی کھلاڑی اس معاملے میں بہتر کارکردگی دکھانا شروع کر دیں گے۔

     

    Advertisement