آخر کار جاوید میانداد کا حوصلہ بھی جواب دے گیا، بابر اعظم پر برس پڑے

    جاوید میانداد نے کپتان کی بلے بازی پر سوال اُٹھا دیا۔

     

    اعتماد ٹ وی! پاکستان کے لیجنڈری اور سابق کپتان کھلاڑی جاوید میانداد نے بابر اعظم کی انگلینڈ سیریز میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد کہا کہ اگر کپتانی بابر اعظم کے بلے بازی پر اثر انداز ہو رہی ہے تو ان کو چاہیے کہ یہ بورڈ سے بات کریں۔ جاوید میانداد نے اپنے حال ہی میں دئیے انٹرویو میں کہا ہے ۔

    Advertisement

     

     

    جاوید میانداد کے مطابق کپتانی کا بوجھ بابر اعظم کی بلے بازی کو متاثر کر رہا ہے تو پھر یہ مناسب وقت ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ سے بات کر کے اپنی کپتانی کو چھوڑ دیں۔

    Advertisement

     

     

    بابر ایک عالمی معیار کا حامل بلے باز ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی بابراعظم سے سوال کرنا چاہیے کہ کیا تمہاری بلے بازی خراب ہونے کی وجہ کپتانی تو نہیں۔ اگر قیادت کے ساتھ اچھی بلے بازی نہیں کر پارہے تو یہ منصب کسی اور کو دے دیں۔

    Advertisement

     

     

    کھلاڑیوں کے لئے یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ان کے لئے وہ ملک کا نام بہت ضروری ہے جس کی وہ نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    جس دن کھلاڑی یہ بات سمجھ جائیں گے اس د ن ان کی کاکرد گی بھی بہتر ہو جائے گی۔ کھلاڑیوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ بہترین گیارہ کھلاڑی ہیں اسی لئے پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement