میرے پاس بھی سائفر کی کاپی موجود تھی جو کہ غائب ہو گئی ہے۔عمران خان
اعتماد ٹی وی! نجی ٹی وی پر دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ سائفر کی ایک کاپی میرے پاس تھی ، پتا نہیں وہ کہاں غائب ہو گئی ہے۔
میرے پاس بھی سائفر کی کاپی موجود تھی جو کہ غائب ہو گئی ہے۔عمران خان
اعتماد ٹی وی! نجی ٹی وی پر دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ سائفر کی ایک کاپی میرے پاس تھی ، پتا نہیں وہ کہاں غائب ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سفارتی سائفر کے متعلق کہا ہے کہ آڈیو لیک میں جو بھی بات ہوئی ہے اتنی باتیں تو میں جلسوں کے دوران عوام سے کر چکا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ عام عوام سائفر جیسے لفظ کو نہیں سمجھتی ۔ انکی زبان میں میں نے خط کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ پاکستانی سفیر نے سائفر کے آخر میں کہا تھا کہ اس کو ڈی مارچ کر نا چاہیے۔ حال ہی میں انھوں نے ایوان صدر میں ہونے والی اہم ملاقات سے متعلق بھی اپنا جواب دے دیا ہے۔
خاتون اینکر کے سوال کے جوا ب میں عمران خان نے کہا کہ میں جھوٹ بولنا نہیں چاہتا اور سچ میں بتا نہیں سکتا ۔ اب بھی یہی کہوں گا کہ مجھے مذاکرات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے ۔
لیک آڈیو والی بات کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ یہ بات فون پر کی تھی ممکن ہے کہ ہیکنگ کر کے یہ باتیں ریکارڈ کی گئی ہوں۔ آڈیو لیک ایک بہت بڑی سیکیورٹی برنچ ہے ۔
اپنے خلاف وارنٹ جاری ہونے والی بات پر ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب بھی اپنے گر ف تار ہونے کے متعلق علم ہوتا ہے میں اپنا بیگ تیار کر لیتا ہوں میں اس سے نہیں ڈرتا ۔ ہر قسم کے حالات کے لئے تیار رہتا ہوں۔