کپتان سے بغض رکھنے میں حامد میر نے پہلا نمبر پا لیا
کپتان سے بغض رکھنے میں حامد میر نے پہلا نمبر پا لیا
سابق وزیر اعظم اور چئیر مین تحریک انصاف عمران خا ن نےآج عدالت میں پیش ہو کر جج سے معافی طلب کی جس پر عمران خان سے بغض رکھنے والے صحافیوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان صحافیوں میں سلیم صافی اور حامد میر پہلے نمبروں پر موجود ہیں۔
حامد میر نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی عدالت سے متعلقہ ویڈیو شئیر کی جس میں وہ جج زیبا چودھری کی عدالت میں پیش ہوئے اور معافی کا پیغام دیا ۔ حامدمیرنے اس کے ساتھ پیغام جاری کیا کہ “عدالت کے اندر سیاہ چشمہ” کیا عدالت کے اندر دھوپ تھی؟
حامد میر کا کام آج کل یہی رہ گیا ہے کہ وہ عمران خان کے ہر قدم کی تنقید کریں۔ اس لئے جب ان کو کچھ نہیں ملا تو انھوں نے عمران خان کی ظاہری شخصیت پر ہی تنقید کردی ۔
جس کی وجہ سے حامد میر کو خوب ٹرول کیا جا رہا ہے سب ان سے سوال کر رہے ہیں کہ ایسے ٹوئٹ کے پیچھے کیا مقصد ہے؟