بشریٰ انصاری نے جوان رہنے کے لئے شائستہ لودھی کے کلینک سے ٹریٹمنٹ کروایا۔
بشریٰ انصاری نے جوان رہنے کے لئے شائستہ لودھی کے کلینک سے ٹریٹمنٹ کروایا۔
بشریٰ انصاری کا شمار پاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ان کے والد بھی شوبز انڈسٹری سے متعلق رہے ہیں
اب ان کی بہنیں اور بھانجیاں بھی اداکاری سے وابستہ ہیں۔ بشریٰ انصاری اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتی ہیں ۔ انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر کئی ڈراموں میں دکھائے ہیں۔
بشریٰ انصاری کی عمر اس وقت گوگل کے مطابق 66 سال ہے ۔ اس عمر میں بھی انھوں نے خود کو بہت زیادہ اسمارٹ او ر فٹ رکھا ہوا ہے ۔
ان کی اصل عمر کا پتہ چلنے پر لو گ حیران رہتے ہیں۔ کیونکہ یہ اداکارہ خود کو ہر قسم کے کردا ر میں منوا لیتی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے ڈاکٹر شائستہ کے کلینک سے جوان رہنے کو علاج کروایا ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹرولنگ کا شکار ہوئی ۔
ڈاکٹر شائستہ لودھی کے کلینک سے انھوں نے اینٹی ایجنگ اور ملٹی وٹامنز کے ٹریٹمنٹس کروائے ہیں اس کے لئے انھوں نے کئی ڈرپس بھی لگوائی ہیں اور بوٹاکس ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتےہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کو 23 سال کی لڑکی کی طرح جوان نظر آنا ہے ان کے چہر ے پر جھریاں واضح نظر آرہی تھیں جس کا باقاعدہ علاج کروایا ہے۔
شائستہ لودھی کراچی کی مہنگی ترین ڈاکٹر ہیں ان کا کوئی بھی علاج 25 ہزار روپے سے کم نہیں ہوتا ۔ ایک اندازے کے مطابق بشری انصاری کے علاج کا کل خرچ ایک سے تین لاکھ ہو گا۔