کاسمیٹک سرجری کے بعد پریانکا چوپڑا کو ٹرول کیا جانے لگا۔
کاسمیٹک سرجری کے بعد پریانکا چوپڑا کو ٹرول کیا جانے لگا۔
بالی ووڈ کی اکثر اداکارائیں کاسمیٹک سرجری کے ذریعے اپنے چہرے کو تبدیل کرواتی ہیں یا پھر رنگ گورا کرواتی ہیں
جس کی وجہ سے ان کی شکل تبدیل ہو جاتی ہے اور ان کے چہرے جب یہ انڈسٹری میں آتی ہیں تب اور اب میں فرق آ چکا ہو تا ہے ۔
ان کے چہروں کی تبدیلی کو لے کر صارفین اور مداحوں کی جانب سے ان کو ٹرول کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بعض اس بات کو برداشت کر لیتی ہیں لیکن بعض اس کو نظر انداز کرنا پسند کرتی ہیں
ایسا ہی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے ۔پریانکا کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی تو مجھے بھی پلاسٹک چوپڑا کہا جاتا تھا ۔
پریانکا کا کہنا ہے کہ میری ناک کی سرجری کی وجہ کوئی خوبصورتی بڑھانا نہیں تھا بلکہ مجھے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا
اس لیے میں نے سرجری کروائی جو کہ غلط ثابت ہو ئی اور میری ناک چلی گئی جس کے بعد میری عزت نفس ہی مجروح ہو گئی ۔
پھر میں نے اس کو دوبارہ سے پولی پیکٹومی کے ذریعے صحیح کروایا تا کہ اپنے شخصیت کو واپس پا سکوں۔
پریانکا نے یہ سب اپنی بائیو گرافی میں تحریر کیا ہے۔