ریٹھے کا شیمپو بنائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں۔
ریٹھے کا شیمپو بنائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیں۔
خواتین کے لئے جہاں چہرے کی جلد اہمیت رکھتی ہے وہیں بال بھی بہت ضروری ہیں۔ بالوں کا گھنا اور صحت مند ہونا عورتوں کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔
آ ج کل جو بھی شیمپو اور کنڈشنر ملتے ہیں وہ بالوں کی صحت کو نکھارنے کی بجائے ان کو نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔
بالو ں کا صحت مند ہونا اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب انسان کے جسم کی اندرونی صحت بالکل ٹھیک ہو ۔
اس کے لئے ضروری ہے کہ متوازن غذا استعمال کی جائے۔ جس سے جسم میں وٹامن ، معدنیات اور پروٹین کی مناسب مقدار پہنچ جائے ۔
اس کے علاوہ ریٹھے کا شیمپو گھر پر تیار کر کے لگانے سے بالوں کی صحت بحال ہو جاتی ہے۔ ریٹھے کا شیپمو بنانے کے لئے آٹھ سے دس دانے ریٹھے ، آملہ اور سیکا کائی کے لے لیں۔
ان کو دوگلاس پانی میں ڈبو کر کم سے کم تیس سے چالیس منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی سوکھنے لگے تو دوبارہ پانی شامل کر لیں۔
اس آمیزے کو رات بھر بھیگا رہنے دیں۔ اس شیمپو کی جھاگ نہیں بنتی ۔ لیکن فوائد میں یہ عام شیمپو سے کئی گنا بہتر ہے۔ ریٹھے کا شیمپو بالوں کو گرنے سے روکتا ہے ان کو مضبوط بھی بناتا ہے ۔
خشکی سکری کا خاتمہ کرتا ہے ۔ اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل ہوتا ہے اس کے استعمال سے سر کے دانے بھی نہیں نکلتے۔
اس کے مسلسل استعمال سے بال سفید بھی کم ہوتے ہیں اور بالوں کا قدرتی رنگ برقرار رہتا ہے ۔