اگر آپ دبلے پتلے ہیں اور کمزوری کا شکار ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کے لئے ایک انرجی ڈرنک حاظر ہے۔
اگر آپ دبلے پتلے ہیں اور کمزوری کا شکار ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کے لئے ایک انرجی ڈرنک حاظر ہے۔
اس انرجی ڈرنک کو پینے سے چہرہ با رونق ہو جاتا ہے اور اس ڈرنک سےصحت بھی اچھی ہو جاتی ہے، موٹاپا نہیں ہوتا حتیٰ کہ یہ ڈرنک آپ کو اندر سے مظبوط کرتی ہے اور چہرے پر بھی رونق لے آتی ہے۔
اس میجیکل انرجی ڈرنک کو بنانے کا طریقے کار یہ ہے کہ بادام سات عدد لیں، اس کے ساتھ الائچی تین عدد لیں اور کھجور بھی تین عدد لیں،
ان سب چیزوں کو رات کو سونے سے پہلے پانی میں بھگو دیں، پانی بھی اتنا ہی لینا ہے جس میں یہ چیزیں بھیگ جائیں۔ جب صبح اٹھیں
تو ان سب چیزوں کو پانی سے نکال کر دودھ میں ملائیں اور ملک شیک بنائیں اور استعمال کریں۔ اگر آپ چینی کے بغیر پی سکتے ہیں
تو پی لیں کیونکہ کھجوروں کی اپنی مٹھاس بھی ہوتی ہے البتہٰ آپ اس میں چینی ملا کر بھی شیک بنا سکتے ہیں۔
چند دنوں میں ہی آپ کو فرق محسوس ہونے لگے گا۔ آپ کے جسم کی سستی بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتی جائے گی۔ بس شرط یہ ہے کہ روزانہ بغیر کسی ناغے کے اس ڈرنک کو پیئیں۔