بھوک سے پریشان بھالو کی مارکیٹ میں داخل ہو کر خوراک چُرانے کی ویڈیو وائرل ۔
بھوک سے پریشان بھالو کی مارکیٹ میں داخل ہو کر خوراک چُرانے کی ویڈیو وائرل ۔
امریکہ میں آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے جس میں جانوروں کی دخل اندازی دیکھی جاتی ہے ۔ کبھی مگر مچھ رہائشی علاقے میں سیر کرتا ہے
کبھی ریچھ گھروں کے تہہ خانوں میں سو جاتے ہیں۔ کبھی گھروں میں گھس کر چیزیں کھاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ کیلیفورنیا کی ایک مارکیٹ میں پیش آیا ۔ جہاں ریچھ کو بھوک لگی تھی تو وہ اپنا پیٹ بھرنے کے لئے شاپنگ مال میں داخل ہو گیا ۔
ریچھ را ت کے وقت سپر مارکیٹ میں داخل ہوا تھا ۔ سپر مارکیٹ میں داخل ہو نے کی ویڈیو شاپنگ مال کے ملازم نے بنا لی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریچھ کیلیفورنیا کے اولمپک ویلی میں قائم سیون الیون نامی اسٹور میں داخل ہوا
اور سیدھا ہی اسنیکس اور کینڈی بارز سے اپنی پسندیدہ چیزوں کے پیکٹ اُٹھا کر منہ دبائے چلا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا۔
جب کیشئیر کرسٹوفر کنسن جو کہ مذکورہ اسٹور میں نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی کر رہے تھے انھوں نے دیکھا کہ اسٹور کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں دیکھ کر مجھے یقین نہیں آیا کہ یہ ریچھ ہے کیونکہ یہ سائز میں 20 سے30 فیصد بڑا ہے چند لمحوں میں ہی مجھے یہ احساس ہو گیا کہ یہ بھوکا ہے اور کھانا حاصل کرنے آیا ہے اور ریچھ نے کھانا حاصل کرتے ہی باہر کی راہ لی۔