سکول کے پہلے ہی دن بچے نے اپنی ماں کے بنائے ہوئے کھانے کی شکایت کردی۔
سکول کے پہلے ہی دن بچے نے اپنی ماں کے بنائے ہوئے کھانے کی شکایت کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچے نے ماں کے ہاتھ کے بنائے ہوئے سینڈوچ کی شکایت کی ۔
ویڈیو کے مطابق بچہ سکول میں پہلے ہی دن گیا تھا جہاں پر بچوں کے ساتھ مل کر لنچ کرنے کے دوران لنچ مزیدار نہ لگا تو اس نے اپنی والدہ کی شکایت کی کہ بہت ہی برا سینڈوچ بنایا ہے ۔ جس پر ماں حیران رہ گئی۔
یہ ویڈیو پرانی ہے بچے کی والدہ کی جانب سے اب جاری کی گئی ہے اور اس وقت یہ بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ۔
اس ویڈیو کو بچے کی والدہ نے انسٹا گرام پر شئیر کیا ہے اس کے ساتھ ایک اور ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں والدہ بچے سے پوچھ رہی ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے
جس پر بچہ جواب دے رہا ہے کہ یہ میرے سکول کی ویڈیو ہے جب میں پہلے دن سکول گیا تھا۔ بچے کا کہنا ہے کہ وہ اب فورتھ سٹینڈرڈ میں ہوں۔